طلبہ کو گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ پروگرام کرانیکا فیصلہ
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کو گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ پروگرام 2024 کروائے گا۔
پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو دورحاضر کی مارکیٹ سے متعلق ضروری مہارتیں سکھانا ہے ۔خواہشمند طلبا کو دس مختلف کورس کرائے جائینگے ۔کورس کے خواہشمند طلبا 10 نومبر تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔