شہر میں چارکول ڈرم پھٹنے سے 3 افراد زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مصروف علاقے میں چارکول ڈرم پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔حادثہ کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔