اکتوبر:10 ہزار فوڈ پوائنٹس، یونٹس کو 12 کروڑ کے جرمانے

اکتوبر:10 ہزار فوڈ پوائنٹس، یونٹس کو 12 کروڑ کے جرمانے

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی زیرو ٹالرینس پالیسی کا عملی نفاذ کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر لاہور سے راجن پور تک ملاوٹ مافیا کی شامت آگئی۔اکتوبر میں 1لاکھ 4ہزار 790 فوڈ یونٹس اور پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران 9ہزار 778 فوڈ پوائنٹس، یونٹس کو 12کروڑ 63لاکھ 24ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی پر 280 فوڈ پوائنٹس بند کر کے جعلسازی پر 87 کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت چیکنگ میں 89.1 فیصد اور جرمانوں میں 94.3 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور 1لاکھ 32ہزار لٹر سے زائد ملاوٹی دودھ اور 24ہزار کلو ناقص گوشت سمیت آئل، ایکسپائر اشیا تلف کی گئی ہیں۔ مزید برآں علی الصبح ناکہ بندی کے دوران 41 ہزار 926 دودھ بردار گاڑیوں اور 13 ہزار 637 ڈیری شاپس پر 3 کروڑ 34 لاکھ لٹر سے زائد دودھ چیک کیا گیا۔ جبکہ ٹولنٹن مارکیٹ اور صوبہ بھر میں 8 ہزار 773 میٹ شاپس پر کریک ڈاؤن کے دوران 19 لاکھ 40 ہزار کلو سے زائد گوشت کی چیکنگ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں