3شہریوں سے 3لاکھ 14ہزارنقدی لوٹ لی
مصطفی آباد ( نامہ نگار ) ڈاکوؤ ں نے مختلف مقاما ت پر3 شہریوں سے لاکھوں کی نقدی اور موبائل فونز لوٹ لیے۔۔۔
کتلوہی کے رہائشی محمد عباس سے 1لاکھ 34ہزار نقدی ،موبائل فون ،باگڑ کوٹ کے رہائشی محمد طارق سے 90ہزار نقدی ،مانانوالہ بھٹہ چوک کے رہائشی حسن علی سے 66ہزار نقدی ، موبائل فون اور دفتوہ کے رہائشی عاصم علی سے 24ہزار نقدی چھین کر فرار ہوگئے ،پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔