پہلے آشناکے قتل میں ملوث خاتون دوسرے آشناسمیت گرفتار

پہلے آشناکے قتل میں ملوث خاتون دوسرے آشناسمیت گرفتار

تلونڈی(نامہ نگار)پولیس نے پہلے آشناکے قتل میں ملوث خاتون کودوسرے آشناسمیت گرفتار کرکے 10کلوگرام سے زائد چرس برآمدکرلی، دونوں ملزموں نے اعتراف جرم کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کینیڈا کالونی کے رہائشی جان محمد کواس کے گھر میں قتل کردیاگیا تھا، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مددسے ملزمہ روبینہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا، جس نے مقتول کے گھر میں ناجائز حرکات کرتے ہوئے اپنے آشنا اللہ رکھا عرف سونی اوراس کے دوست کو فون کرکے بلوا لیا، جنہوں نے تشدد کرکے جان محمد کو قتل کردیا، ملزموں نے جائیداد ہتھیانے کیلئے قتل کا منصوبہ بنایا ،عوامی وسماجی حلقوں نے مختصرعرصہ میں اندھے قتل کا سراغ لگانے پرپولیس کارکردگی کوسراہتے ہوئے ڈی ایس پی چونیاں افتخاراعوان اورپولیس ٹیم کوخراج تحسین پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں