مختلف مقامات سے 5خواتین، بچے سمیت 7افرا د اغوا

مختلف مقامات سے 5خواتین، بچے سمیت 7افرا د اغوا

قصور(نمائندہ دنیا) شہر اور گردونواح سے 5 خواتین، بچے سمیت 7افرا دکو اغوا کرلیا گیا،کوٹ میر بازخاں کے رہائشی محمدجاوید کی 20سالہ بیٹی (ث) گھر سے راشن لینے کے لیے گئی۔۔۔

 جسے کسی نامعلوم ملزم نے اغوا کرلیا ،چاہ سنگل والا کھڈیاں کے رہائشی رمضان نے پولیس تھانہ کھڈیاں کی 35سالہ بیوی (آ) اوربیٹے کو علی حسنین نے ،رائے ونڈ روڈ کے رہائشی عمردراز کی 15سالہ بیٹی(آ)کو شان عرف شانی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ، میانوالہ گھاٹ کے رہائشی محمدعمر کی 32سالہ بیوی (ا) کو نامعلوم ملزموں نے اغوا کرلیا، چک نمبر 3تحصیل پتوکی کی رہائشی کرن عاصم کی 16سالہ بہن (ر) کوکیری ڈبہ پر آنے والے چار ملزموں نے اغوا کرلیا ، محلہ جٹاں والا کے رہائشی لیاقت علی نے پولیس تھانہ مصطفی آباد کو بتایا کہ میرے بیٹے عمر کو مصطفی آباد گئے ہوئے کئی روز گزرگئے ہیں مگر واپس نہیں آیا،پولیس نے مقدمات درج کرکے مغویوں اورملزموں کی تلاش شروع کردی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں