171 نایاب جانور اورپرندے برآمد، 6 ملزم گرفتار

 171 نایاب جانور اورپرندے برآمد، 6 ملزم گرفتار

لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق مختلف آپریشن کے دوران 171 تحفظ شدہ نایاب جنگلی جانور اور پرندے برآمد جبکہ 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور میں خصوصی سرچ وارنٹ کے تحت ایک گھر کی تلاشی لی گئی جہاں سے غیر قانونی رکھے 31 جنگلی پرندے برآمد ہوئے جن میں 8 را ،20 گانی داراور 3 پلم ہیڈڈ طوطے شامل تھے۔ خلاف ورزی کے مرتکب شخص کو موقع پر ہی سے گرفتار کرلیا گیا۔ جنگلی پرندے عدالتی حکم پر سفاری زو منتقل کر دئیے گئے ۔میانوالی میں ناکہ بندی کے دوران ایک بس میں سمگل کئے جانیوالے 20 بھورے تیتر برآمد کئے گئے۔ تمام تیتر عدالتی حکم پر کندیاں فاریسٹ میں آ زاد کردئیے گئے۔ سمگلر کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔ملتان میں سمگل کئے جانیوالے 120 نایاب کچھوے برآمد کئے گئے ۔اسی طرح جہلم میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں