24 گھنٹے :پنجاب میں ڈینگی کے مزید 114 کیس رپورٹ
لاہور(ہیلتھ رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے بھر میں ڈینگی کیسز کے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں ڈینگی کے 114 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا راولپنڈی سے 105 اور لاہور سے 4 ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اٹک، ملتان، خانیوال، سیالکوٹ اور ساہیوال سے ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ۔