والڈ سٹی کا شالیمار باغ میں ڈرم سرکلز کا انعقاد
لاہور(سٹی رپورٹر)والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے شالیمار باغ میں شالیمار ساؤنڈز کے عنوان سے ڈرم سرکلز کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں ماہر ڈرم فنکاروں اوررباب بجانے والوں نے مل کر شرکا کو فن سے محظوظ کیا۔ ترجمان کے مطابق ڈھول اور رباب کی دھنوں پر بلتی ثقافتی رقص بھی پیش کیا گیا، اس محفل کو سجانے کا مقصد لوگوں کو تفریحی کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی توجہ تاریخی مقامات کی طرف مبذول کر انا تھا۔