گیس چوری :مزید 125 کنکشن منقطع، 37 لاکھ جرمانہ
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے جاری کریک ڈاؤن کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں گیس چوری کے مزید 125کنکشن منقطع کر دئیے جبکہ 37 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔
لاہور میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 26اور کمپریسر کے استعمال پر 1 کنکشن منقطع کیا اور مجموعی طور پر 16 لاکھ 30 ہزار روپے کے جرمانے کئے ۔ گوجرانوالہ میں 4 غیر قانونی کنکشن منقطع اور 3 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ گجرات میں 1 غیر قانونی اور کمپریسر کے استعمال پر 2 کنکشن منقطع کئے گئے ۔فیصل آباد میں 4 غیر قانونی کنکشن منقطع کر کے 50 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ شیخوپورہ میں 5 غیر قانونی کنکشن منقطع اور 6 لاکھ 70 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ ملتان میں 20 غیر قانونی اور کمپریسر کے استعمال پر 4 کنکشن منقطع کئے گئے ۔ ساہیوال میں 4 غیر قانونی اور کمپریسر کے استعمال پر 2 کنکشن منقطع ،40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ بہاولپور میں کمپریسر کے استعمال پر 12 ،مردان میں 5 غیر قانونی کنکشن منقطع اور 6 لاکھ 30 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ سرگودھا 3 ،راولپنڈی 2 ،اسلام آباد میں 1غیر قانونی کنکشن منقطع کیا گیا۔پشاور اور کرک میں 25 غیر قانونی اور کمپریسر کے استعمال پر 1کنکشن منقطع کیا گیا، 3 لاکھ 20 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ ایبٹ آباد میں 1 غیر قانونی ، کمپریسر کے استعمال پر 2 کنکشن منقطع اور 20 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔