جنرل ہسپتال شعبہ آرتھو پیڈک میں ’’سی آرم‘‘ مشین کا افتتاح
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر الفرید ظفر نے کہا دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت اور عطیات دینے والوں کیلئے دعائیں زندگی میں آسانیاں اور کامیابیاں پیدا کرتی ہیں۔۔۔
لہذا ہم سب کا فرض ہے کہ زخموں سے چور لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کیلئے کوئی لمحہ ضائع نہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مخیر حضرات کے مالی تعاون سے لاہور جنرل ہسپتال ایمرجنسی آپریشن تھیٹر کے لئے 40لاکھ روپے مالیت کی سی آرم مشین کے افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین، پروفیسر محمد حنیف پروفیسر خالد کاظمی،ڈاکٹر عدیل حامد،ڈاکٹر رضوان شاہ، ڈاکٹر شیراز ملک، ڈاکٹر عبداللہ،ڈاکٹر شجاع الدین،ڈاکٹر مدثر، ڈاکٹر شاہ رخ اور دیگر موجود تھے ۔