ملک کو سیکولر بنانے کی سازش ناکام ہو گی:ہشام الٰہی
لاہور(سیاسی نمائندہ )جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا ملک میں حقیقی تبدیلی نظام مصطفی ؐ، خلفائے راشدین کی سیرت کے عملی نفاذ سے آئے گی۔
وطن عزیز کو سیکولر بنانے کی سازشوں کوعوام نے پہلے بھی ناکام بنایا آئندہ بھی مسترد کریں گے ۔صحابہ کرام ؓ و اہل بیت ؓ کی زندگیاں ہما رے لئے مشعل راہ ہیں۔ رسول اللہؐ کی ناموس کی حفاطت، ختم نبوت کا تحفظ بحیثیت مسلمان ہم سب پر لازم ہے ۔ جب تک فرزندان تو حید زندہ ہیں عقیدہ ختم نبوت ؐ، ناموس رسالت ؐ، دفاع صحابہؓ و اہل بیت ؓ کے خلاف کسی قسم کی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے ۔ بلو چستان میں دہشت گردی میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کرکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے ،سکیورٹی فورسز اور بچوں پر حملے انتہائی تشویشناک امر ہے ۔ ان خیالات کااظہا ر اُنہوں نے گزشتہ روز قلعہ کالر والا میں جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام عظمت صحابہ ؓ و حُرمت رسول ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے علامہ طارق محمود یزدانی، حاجی ریاض احمد، قاری شفیق الرحمن ربانی، مولانا عدیل احمد گرجا کھی، مفتی جماعت عتیق الرحمن علوی، ڈاکٹر عظیم اختر،حافظ عبید الرحمن مدنی، سیٹھ نزاکت علی، حاجی محمد یوسف، محمد ارشد عاجز، ڈاکٹر طاہر اقبال، میاں محمد شہزاد، محمد راحت تنویر، عبد الرحمن نے بھی خطاب کیا۔