لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر عملدرآمد بارے اجلاس

لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر عملدرآمد بارے اجلاس

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی صدارت میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس ہوا،ٹریننگ کے ذریعے شرکا کو ای ٹینڈرنگ کے طریقہ کار اور فوائد سے آگاہ کیا گیا۔

ڈی سی نے کہا ای ٹینڈرنگ / رشوت اور سفارش کے خاتمے کے آغاز اور شفافیت کا باعث بنے گا ۔انہوں نے کہا لاہور ڈویلپمنٹ پلان شہر کی گلیوں کی بحالی و تعمیر کے لئے ایک میگا پراجیکٹ ہے ،منصوبے میں پانی کی فراہمی، نکاسی، گلیوں ، چھوٹی سڑکوں کے ساتھ ساتھ سٹریٹ لائٹس کی بحالی شامل ہے ۔انہوں نے کہا ہر زون میں پائیدار نکاسی اور سیوریج کے لئے مکمل طور پر خود مختار ڈسپوزل سسٹم بنایا جائے گا اور ڈویلپمنٹ پلان میں تھرڈ پارٹی آڈٹ کے علاوہ ماحولیاتی ماہرین کی مشاورت بھی شامل ہو گی،ای-ٹینڈرنگ کے ذریعے ٹینڈر اوپن کرنے کی تاریخ 8 نومبر مقرر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں