موڑ کھنڈا :رکشے سے گرنے والا بچہ ٹرک کے نیچے آ کر جاں بحق
موڑ کھنڈا (نامہ نگار )منڈی فیض آباد روڈ نزد مغلاں والا سٹاپ تیز رفتار رکشہ ٹائر کھلنے سے الٹ گیا۔۔۔
رکشے سے گرنے والا بچہ ٹرک کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو عملہ نے ضروری کارروائی کے بعدلاش لواحقین کے حوالے کر دی۔ جاں بحق بچے کی شناخت 8 سالہ محمد فیضان کے نام سے ہوئی۔