کالا شاہ کاکو: ٹرک کی ٹکر، موٹر سائیکل سوارجاں بحق

کالا شاہ کاکو: ٹرک کی ٹکر، موٹر سائیکل سوارجاں بحق

کالا شاہ کاکو(نامہ نگار)تیزر فتار ٹرک نے نارووال چوک اوور ہیڈ بریج کے قریب 2موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق جبکہ ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ چک نمبر30ڈیرہ ججی والا کا رہائشی 17سالہ زبیر علی دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر شہر کی طرف آ رہا تھا کہ نارووال چوک فلائی اوور کے قریب تیزر فتار ٹرک نے انہیں کچل ڈالا جس کے نتیجے میں زبیر علی موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اسکے ساتھی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، موٹر سائیکل بھی چکنا چور ہو گئی۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کوموقع سے گرفتار کر لیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں