ترقیاتی سکیموں کیلئے 10 ارب جاری کرنے کی منظوری
لاہور (سیاسی نمائندہ )پنجاب حکومت نے پی اینڈ ڈی بورڈ کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 10 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی اور محکمہ خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ پی اینڈ ڈی بورڈ کو مذکورہ بجٹ جاری کر دیا جائے ۔
بتایا گیا ہے کہ پی اینڈ ڈی بورڈ کی سکیموں میں سڑکوں گلیوں کی تعمیر، ڈرینج،سیوریج سسٹم کی تعمیر، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب سمیت دیگر شامل ہیں جن پر لاہور کے تمام زونوں میں کام کیا جائے گا۔