پنجاب یونیورسٹی :ملازمین کے بچوں کے سکول بس کرائے میں اضافہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی افسران و ملازمین کے بچوں کو سکول بس کے کرائے میں اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے سکول بس سہولت کے چارجز میں125 فیصد اضافہ کر دیا۔سکول بس کے چارجز 2 ہزار سے بڑھا کر 4500 کر دیئے گئے۔