پولیس ملازمین ، اہل خانہ کے علاج کیلئے مزید 18لاکھ جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 18 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دئیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے سب انسپکٹر نجم الستار اختر کو کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے ، اے ایس آئی مزمل حسین کو اہلیہ کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے ، اے ایس آئی عامر بلال اور ہیڈ کانسٹیبل محمد عادل کو اہلیہ کے ٹیومر کے علاج کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے ۔ کانسٹیبل ظفر خان کو اہلیہ کے علاج کیلئے 01 لاکھ 25 ہزار روپے دئیے گئے ، راولپنڈی کے اے ایس آئی توقیر الحسن کو مائنر سرجری کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے ، ملتان کے اے ایس آئی محمد عرفان کو عارضہ قلب کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔