سموگ اقدامات: 104 مقدمات درج ، 25 افراد گرفتار

سموگ اقدامات: 104 مقدمات  درج ، 25 افراد گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر ) لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 104 مقدمات درج کرتے ہوئے 25 افراد گرفتار ہوئے ، 424 افراد کو 07 لاکھ 92 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے۔۔

 36 افراد کو وارننگ جاری کی گئی ، فصلوں کی باقیات جلانے کی 29، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 325، صنعتی سرگرمی پر 02 ، اینٹوں کے بھٹوں کی 18 اور دیگر مقامات پر 13 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 2095 ملزم گرفتار ہوئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں