شہریوں کیلئے مرضی کی نمبر پلیٹ بنوانے کی سکیم کااجرا
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی طرف سے پرسنلائزڈوینٹی نمبر پلیٹس سکیم کا اجرا کر دیا گیا جس کے تحت اب شہری اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹس اپنے نام اور مرضی کی بنوا سکیں گے۔
ترجمان کے مطابق وینیٹی نمبر پلیٹس سکیم کی 3کٹیگریز جس میں کارپوریٹ کیٹیگری،پلاٹینم کیٹیگری،گولڈ کیٹیگری شامل ہیں۔کارپوریٹ کیٹیگری کے تحت رجسٹرڈ کمپنیاں اپنے لوگوز،مونو گرام،مخصوص سلوگن پر مشتمل نمبر پلیٹس ڈسپلے کرسکتی ہیں جبکہ پلاٹینم کیٹیگری کے تحت8اعداد اور حروف کا حصول اور گولڈ کیٹیگری کے تحت 3 اعداد اور 3 حروف لیے جاسکتے ہیں۔اسی طرح پرکشش لسٹ میں سے 3 نمبر کی صورت میں اور غیر پرکشش نمبر پلیٹ کی صورت میں حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ گاڑی مالکان پرسنلائزڈ وینیٹی نمبر پلیٹس سکیم کے تحت ہونے والی پہلی بولی کے لیے آج 11نومبر سے آن لائن درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔