انسانی سمگلنگ سے بچنے کیلئے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت:سردارسلیم حیدر

انسانی سمگلنگ سے بچنے کیلئے  عوام میں آگاہی پیدا کرنے  کی ضرورت:سردارسلیم حیدر

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن اور ایف ئی اے کے اشتراک سے انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے شرکا کے وفد نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔

گورنر پنجاب نے کہاہے کہ بیرون ملک جانے کے لئے غیر قانونی طریقے اختیار کرنا قانوناً جرم ہے اور عوام میں اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ انسانی سمگلنگ کے مکردہ دھندے میں ملوث افراد کا شکار نہ بن سکیں۔ اس حوالے سے جو ادارے اور تنظیمیں لوگوں میں شعور پیدا کرنے اور درست معلومات کی فراہمی کے لیے کام کررہی ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں