شہر میں ترقیاتی کام سموگ میں کمی تک روک دیئے گئے

شہر میں ترقیاتی کام سموگ میں کمی تک روک دیئے گئے

لاہور (شیخ زین العابدین)سموگ اور فضائی آلودگی نے شہر لاہور میں سرکاری سطح پر ہونے والے بیشتر ترقیاتی منصوبے روک دیئے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے اور ٹیپا کے پیچ ورک کے کام عارضی طور پر معطل کر دیئے گئے ، پیچ ورک کے پہلے فیز میں 302 کلومیٹر سڑکوں پر پیچ ورک کیا گیا، پہلے فیز میں سڑکوں پر لین مارکنگ کرنے کا عمل روک دیا گیا، لین مارکنگ کے دوران ٹریفک روکنے سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے ، لاک ڈاؤن میں نرمی اور فضائی آلودگی میں کمی آنے کے بعد پیچ ورک فیز ٹو شروع کیا جائے گا، ایل ڈی اے کے مستقبل قریب میں شروع ہونے والے ترقیاتی کام بھی معطل کر دیئے گئے ، واسا کی جانب سے گزشتہ روز سیوریج اور واٹر سپلائی کے ٹینڈرز جاری کیے گئے ، والٹن روڈ اپ گریڈیشن ، میجر اسحاق شہید فلائی پر بھی کام کو عارضی طور پر روک دیا گیا، نواز شریف آئی ٹی سٹی میں حفاظتی تدابیر کے ساتھ تعمیراتی کام جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں