غیر رجسٹرڈ شادی ہالز کی چیکنگ و مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)غیر رجسٹرڈ شادی ہالز کی چیکنگ و مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔
آڈٹ افسران حمزہ پرویز، علی حیدر چغتائی اور انفورسمنٹ افسر مریم خان نے گلبرگ ، نشتر ٹاؤن اور سمن آباد کے مختلف شادی ہالز و ایونٹ کمپلیکس کے رجسٹریشن سٹیٹس کو چیک کرنے کیلئے نامور شادی ہالز پر چھاپے مارے اورغیر رجسٹرڈ متعدد شادی ہالز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دئیے گئے ۔ ترجمان پی آر اے کے مطابق غیر رجسٹرڈ تمام شادی ہالزاور ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے والوں کو ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے ۔