شہر کی5شاہراہوں کو ماڈل بنانے کا خواب ادھورا
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) شہر کی5اہم شاہراہیں ٹیپا اور ٹریفک پولیس کی توجہ کی منتظر ہیں۔ 5شاہراہوں کو ماڈل روڈز بنانے کا خواب ادھورا رہ گیا۔
ٹیپا نے رواں مالی سال پانچ ماڈل روڈز کا منصوبہ بجٹ میں شامل نہیں کیا، انفورسمنٹ نہ ہونے سے ٹریفک کا دباؤ بھی بڑھ گیا۔ ٹیپا اور الائیڈ ادارے ماڈل روڈز سے غیر قانونی پارکنگ کا بھی خاتمہ نہ کرسکے ۔ماڈل روڈز پر مختصر اور طویل دورانیہ کے ٹریفک پلان مرتب نہ ہوسکے ۔اداروں کی عدم توجہی کی سبب ڈکلیئر ڈماڈل روڈز پر رش بڑھ گیا۔ٹیپا کی جانب سے کئے گئے ٹریفک کاؤنٹ سروے میں واضح کیا گیا تھا کہ شہر کی5شاہراہوں سے تجاوزات کو ختم کرکے انفورسمنٹ کو یقینی بنایا جائے تو ان سڑکوں پر دباؤ کم ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر مرکزی شاہراہوں پر بھی ٹریفک روانی کو بہتر بنایا جاسکے گا۔ ٹیپا اور ٹریفک پولیس نے مشترکہ طور پر5سڑکوں کو ماڈل بنانے پر اتفاق کیا،ماڈل روڈز تجاوزات فری ، کیٹ آئیز، لین مارکنگ ،ٹریفک سگنلز کی تنصیب کو یقینی بنایا جانا تھا۔ مال روڈ، جیل روڈ، علامہ اقبال روڈ، کینال روڈ اور فیروز پور کو ماڈل سڑکیں ڈکلیئر کیا گیا ۔چیف انجینئر ٹیپا کا کہنا ہے کہ تجاوزات کا خاتمہ کرکے ٹریفک روانی ہموار کر رہے ہیں، تجاوزات کے خاتمے کے بعد لین مارکنگ اور کیٹ آئیز لگائی جائیں گی۔