سکولوں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنیکی تجویز
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ کی صورتحال کی وجہ سے تعلیمی سال کی مدت کم ہونے کے باعث محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا۔
چھٹی ختم ہونے پر ہفتہ میں 6 دن تدریس ہوگی۔ واضح رہے چھٹیوں کی وجہ سے سکولوں کا تعلیمی سال 120 دن کا رہ گیا۔ سموگ کی اور احتجاج کی وجہ سے ان شیڈولڈ چھٹیاں ہوئیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے چھٹیوں کی وجہ سے نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کا کورس مکمل کرنے میں مسائل ہیں، متبادل حکمت عملی نہ دی گئی تو سالانہ نتائج متاثر ہونگے۔