نہم، دہم پرائیویٹ داخلہ فیسوں میں 50 فیصد تک اضافہ

 نہم، دہم پرائیویٹ داخلہ فیسوں میں 50 فیصد تک اضافہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور تعلیمی بورڈ نے پرائیویٹ امیدواروں کی داخلہ فیسوں میں 50 فیصد تک اضافہ کردیا، نہم 36 فیصد اور دہم کی 50 فیصد تک فیس بڑھائی گئی۔

 تفصیل کے مطابق نہم کی داخلہ فیس 1610 سے بڑھا کر 2200، دہم کی فیس 2310 سے 3480 روپے تک کردی گئی ۔ نہم کی فیس میں 590 روپے اور دہم کی فیس میں1170 روپے تک اضافہ ہوا۔ دہم کی سرٹیفکیٹ فیس 700 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کردی گئی۔سپورٹس فیس 100 سے بڑھا کر 280 ،ڈویلپمنٹ فیس 200 روپے سے 350 ،پروسیسنگ فیس530 سے بڑھا کر 870 روپے کردی گئی۔داخلہ فیس 700 روپے سے 900 روپے کردی گئی۔بورڈ حکام کا کہنا تھا بورڈ کے روز مرہ کے معاملات چلانے کیلئے معمولی داخلہ فیس بڑھائی گئی، تعلیمی بورڈز کو کوئی فنڈز نہیں دئیے جاتے ،آمدن کا بڑا ذریعہ امیدواروں کی فیسیں ہیں ۔دوسری طرف فیسوں میں اضافے پر طلبا اور والدین نے تشویش کا اظہارکیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں