چکن مزید سستا، انڈے مہنگے
لاہور (کامرس رپورٹر) سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت مزید 8 روپے کلو سستا ہو گیا، قیمت 482 روپے ہو گئی۔۔۔
زندہ برائلر کی قیمت میں 5 روپے کی کمی ہوئی، تھوک ریٹ 319 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 333 روپے ہو گیا۔ انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہوا، 345 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔