پنجابی شاعربابا اشرف انتقال کرگئے

پنجابی شاعربابا اشرف انتقال کرگئے

مریدکے(نمائندہ دنیا)پنجابی کے انقلابی شاعر بابا اشرف ماجدطویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، نماز جنازہ حدو کے میں ادا کی گئی، جس میں معززین کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔۔۔

 مرحوم صاحب دیوان شاعر تھے، ان کی مزاحمتی شاعری پر مشتمل چار کتابوں کا نام شاداب زخم جیبھاں اُتے چُپ دے جندرے کانی ونڈ اور پیاسا پانی ہے۔ جیبھاں اتے چپ دے جندرے  نامی کتاب ضیاء دور میں پابندیوں کی زد میں آئی، بابا اشرف ماجد تقریباً 50 سال پہلے تحصیل شکر گڑھ کے گاؤں نورنگ آباد سے مریدکے آئے، پھر یہیں کے ہو کر رہ گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں