پیاز 18، چکن 14 روپے کلو مہنگا، انڈے 350 پر پہنچ گئے

پیاز 18، چکن 14 روپے کلو مہنگا، انڈے 350 پر پہنچ گئے

لاہور(کامرس رپورٹر سے)پیاز ایک ہی روز میں 18 روپے کلو مہنگا ہوگیا تو ٹماٹر بھی 180 روپے کلو تک فروخت کئے گئے جبکہ برائلر گوشت 14 روپے کلو مہنگا ہو گیا۔ فارمی انڈے 350 روپے درجن رہے۔

تفصیل کے مطابق پیاز کا سرکاری نرخ 18 روپے بڑھ کر 145 روپے کلو ہوگیا لیکن اس کے باوجود پیا زمارکیٹ میں 170 روپے کلو فروخت کیا گیا۔ٹماٹر کے سرکاری نرخ 140 روپے کلو مقرر کئے گئے ، 180 روپے کلو فروخت ہو ا۔آلو کا نرخ ایک روپیہ اضافے سے 95 روپے کلو مقرر ہوا لیکن مارکیٹ میں 110 روپے کلو بیچا گیا۔ لہسن کا نرخ 675 روپے کلو مقرر کیا گیا تاہم مارکیٹ میں 800 روپے کلو تک رہے ۔ادرک چائنہ اور ادرک تھائی لینڈ کے نرخ 410 روپے کلو مقرر کئے گئے لیکن مارکیٹ میں 500 روپے کلو تک رہی۔اسی طرح بند گوبھی 70 اور پھول گوبھی 120 روپے کلو تک فروخت کئی گئی،پالک اور ساگ 50 روپے کلو فروخت کئے گئے ۔ برائلر گوشت نرخ 14 روپے اضافہ سے 475 روپے کلو مقرر ہوا جبکہ فارمی انڈے 350 روپے درجن رہے۔ شہریوں نے کہا مہنگائی کے سامنے بے بس ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق آج کل پیاز دور دراز علاقوں سے آرہا ہے جس کی وجہ سے اس کے نرخ میں تیزی ہے اور ٹماٹر کی مقامی فصل میں بھی تاخیر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں