ایل ڈی اے، 152املاک سربمہر
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے ٹیموں کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں وکمرشل فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری رہا، مختلف علاقوں میں 152 املاک سربمہر کردیں۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن میں 33، خیابان فردوسی جوہر ٹاؤن، کالج روڈ ٹاؤن شپ 48، کینال روڈ،گلشن راوی 40، علامہ اقبال ٹاؤن، مصطفی ٹاؤن میں 31 املاک سیل کیں۔