بچوں کی شادیاں روکنے کیلئے مشترکہ کوششیں درکار:رمیش اروڑا

بچوں کی شادیاں روکنے کیلئے مشترکہ کوششیں درکار:رمیش اروڑا

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں ایک اہم سیمینار میں شرکت کی۔

سیمینار کا موضوع 16 دن کی سرگرمیاں 2024 اور بچوں کی ابتدائی شادی تھا، جس کا مقصد دو اہم مسائل، یعنی صنفی بنیاد پر تشدد اور بچوں کی ابتدائی شادیوں پر روشنی ڈالنا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ تعلیم اور آگاہی کی مہمات ابتدائی شادیوں اور تشدد کے دائرے کو توڑنے میں ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا، \\\"جیسے ہم 16 دن کی سرگرمیاں منا رہے ہیں، ہمیں بچوں کی شادیوں، صنفی عدم مساوات اور ہر قسم کے تشدد کے خلاف اپنی آواز بلند کرنی چاہیے ۔ بچوں کی شادیوں کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی ہونگی۔سیمینار کے اختتام پر صوبائی وزیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں