گورنر پنجاب نے وائس چانسلرز کی کانفرنس طلب کرلی

 گورنر پنجاب نے وائس چانسلرز کی کانفرنس طلب کرلی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر،سپیشل رپورٹر) گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان نے صوبے بھر کے وائس چانسلرز کی کانفرنس طلب کرلی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چانسلر کی جانب سے وائس چانسلرز کو خصوصی ٹاسک دئیے جائیں گے ۔

 انسداد منشیات مہم ، جامعات میں تحقیق ،انتظامی امور کو بہتر کرنے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی ۔کانفرنس دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگی۔ موجودہ گورنر کے زیر انتظام یہ پہلی وائس چانسلرز کانفرنس ہوگی ۔ ادھر گورنر نے ہیلتھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور سے ملاقات کے دوران کہا ملک میں پرائمری ہیلتھ کیئر سروسز کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ بڑے ہسپتالوں پر دباؤ کم کیا جا سکے ۔وی سی نے شہری علاقوں میں پرائمری کیئر خدمات کے فروغ کیلئے ماڈل اربن پرائمری کلینکس کی بحالی کی تجویز پیش کی جس سے گورنر نے اتفاق کیا۔  گورنر نے سرکاری اداروں کے ذریعے فیملی فزیشنز اور جنرل پریکٹیشنرز کی تربیت اور خدمات کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا اس سے پنجاب کے شہری علاقوں میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا نظام مضبوط ہوگا۔ علاوہ ازیں گورنر نے ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں