صوبائی وزیر صنعت سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

صوبائی وزیر صنعت سے  امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے ملاقات کی جس میں پنجاب اور امریکہ کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ کے امور پر بات چیت ہوئی ۔

صوبائی وزیر نے سرمایہ کاری اور معیاری فنی تعلیم کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا،پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع بارے بھی بتایا ۔ امریکی قونصل جنرل نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات اور کاروبار مراکز کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سیاحتی اور تاریخی مقامات قابل دید ہیں ۔  سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن اور دیگر متعلقہ افسر بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں