مختلف اضلاع میں سرکاری اراضی کی نیلامی منظور

مختلف اضلاع میں سرکاری اراضی کی نیلامی منظور

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) سینئر ممبر بورڈآف ریونیو پنجاب نبیل جاوید کی زیرصدارت فل بورڈ اجلاس ہوا۔

اس موقع پر نبیل جاوید نے بتایا اجلاس میں 15ایجنڈا آئٹم پیش کئے گئے جن میں گزشتہ فل بورڈ اجلاس کے منٹس ، مختلف اضلاع میں سرکاری اراضی کی نیلامی ، زرعی گریجوایٹس سکیم کی مدت میں توسیع،ممنوعہ علاقوں میں ریونیو اتھارٹیز کی جانب سے میوٹیشن میں تاخیر،پلس پروگرام کے تحت ماس لیول پر اشتراک کی منظوری اور لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894کا جامع ریو شامل ہیں۔اس موقع پر ایس ایم بی آر نے بتایا پنجاب کے مختلف اضلاع میں 312سرکاری اراضیوں کی نیلامی کی گئی جس سے 11.584ملین ریونیو حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا بورڈ آف ریونیو کی شرائط پر پورا نہ اترنے والے بولی دہندہ کی بڈ کینسل کر دی جائے ۔اجلاس میں ایک شوگرملز کی زمین نیلام کرکے واجبات کی وصول کی بھی منظوری دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں