قصور:لاکھوں کے ڈاکے ،دکان سے 25لاکھ نقدی چوری

قصور:لاکھوں کے ڈاکے ،دکان سے 25لاکھ نقدی چوری

قصور(نمائندہ دنیا) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلوں سے محروم کردیاگیا۔

 قصبہ عثمانوالہ میں ایزی لوڈ، جاز کیش وبل بجلی جمع کرنے والی دکان کے مالک محمدارشد کے دوست شہباز نے وقتاً فوقتاً دکان سے 25لاکھ روپے چوری کرلیے ،ملزم کو 2روز قبل رقم چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیاگیا، اڈا دیناناتھ صدر پھول نگر کے قریب ڈاکوؤں نے نعیم سے 1لاکھ 22ہزار نقدی ، موبائل فون ، جمبرخورد پھول نگر کے قریب ڈاکوؤں نے حفیظ سے ہزاروں کی نقدی، 2موبائل فونز ، موٹرسائیکل ، گنجا پھاٹک کے قریب محمدرمضان سے 7ہزار نقدی، موبائل فون ، موٹرسائیکل ، مصطفی آباد کے قریب ڈاکوؤں نے منظور حسین سے 38ہزار 700 نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں