لاہور کینال پر پہلی تیرتی ہوئی ریسٹورنٹ بوٹ بنانیکا فیصلہ
لاہور(سٹاف رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور کینال پر پہلی تیرتی ہوئی ریسٹورنٹ بوٹ بنائے گا،فلوٹنگ ریسٹورنٹ پر 35 کروڑ کی لاگت آئے گی۔
یہ منصوبہ ہربنس پورہ کے قریب نہر پر بنایاجائے گا،سٹنگ ایریاز، کیفیز، بچوں کے پلے ایریاز سمیت تفریحی سہولیات ہوں گی،پی ایچ اے نے پراجیکٹ کے لئے 3 کمپنیوں کو پری کوالیفائی کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ان کمپنیوں میں بابر اینڈ کو، ایچ آر ڈی کنسٹرکشن، ریاض انٹرپرائزز شامل ہیں۔پی ایچ اے پہلے سے بنائے گئے پکنک سپاٹ کو بھی اپ گریڈ کرے گا۔ماضی میں اس مقام پر پی ایچ اے نے پکنگ سپاٹ تیار کیا تھا جسے خاطر خواہ پذیرائی نہیں ملی،اب انجینئرننگ ونگ نے پی ایچ اے کے 35 کروڑ لگانے کا نیا پلان تیار کرادیا ہے۔