وائس چیئرمین واسا کا فنانس ڈیپارٹمنٹ کا دورہ

وائس چیئرمین واسا کا  فنانس ڈیپارٹمنٹ کا دورہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد نے انتظامی امور کا جائزہ لینے کیلئے واسا فنانس ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ظہیراحمد سمیت دیگر افسران ہمراہ تھے۔

ڈائریکٹر فنانس اطہر محمود نے وائس چیئرمین واسا کو تفصیلی بریفنگ دی،چیئرمین واسا نے فنانس ڈیپارٹمنٹ میں ورک چارج سٹاف ،آر اینڈ ایم سیکشن، واسا سٹاف سیلری سیکشن، ورک سیکشن اور آئی ٹی سیکشن کا معائنہ کیا اور ریکارڈ روم وصفائی انتظامات کو سراہا،انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیکشنز کے ریکارڈ کو جدید خطوط پر منظم اور ہر سیکشن میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں