مہنگائی کم ہونے کے دعوے مفروضے :لیاقت بلوچ

مہنگائی کم ہونے کے دعوے مفروضے :لیاقت بلوچ

لاہور(سیاسی نمائندہ)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف کے مہنگائی کم ہونے کے دعوے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے مہنگائی میں کمی کا اظہار مفروضوں پر مبنی ہیں۔۔۔

 کیا ملک میں بجلی گیس پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے ؟ جبکہ دوسری جانب گھی خوردنی تیل دالوں سمیت اشیا خورونوش کی قیمتوں میں تو مسلسل اضافہ ہوا ہے ۔دریں اثنا ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی نے کہا ہے کہ اہل شام کو آزادی کی صبح مبارک ہو۔ چھ دہائیوں پر مشتمل ظلم اور وحشت کی طویل رات کا خاتمہ ہوا۔ آزادی، انسانی شرف و احترام، عدل وانصاف کے ماحول میں جینا ہرقوم کا بنیادی حق ہے ۔ کسی آمرکو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ قوم کے ارمانوں کا خون کرتے ہوئے انسانی لاشوں کی اساس پر اپنے محلات کی تعمیر کرے ۔ مجبور، مظلوم شامی عوام، جن پر اپنے وطن کی فضائیں حرام کر دی گئی تھیں، انہیں اپنی قومی زندگی کا نیا آزاد دور مبارک ہو۔علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک و قوم اس وقت بحرانوں کی زد میں ہیں، سیاسی عدم استحکام ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں