جناح ہسپتال:مفت کڈنی ٹرانسپلانٹ کے خاتمے کے خلاف تحریک التوائے کار

 جناح ہسپتال:مفت کڈنی ٹرانسپلانٹ کے خاتمے کے  خلاف تحریک التوائے کار

لاہور(سیاسی نمائندہ)جناح ہسپتال میں حکومت کی جانب سے دی جانے والی مفت کڈنی ٹرانسپلانٹ کی سہولت کوختم کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرا دی گئی۔

استحکام پاکستان پارٹی کے ایم پی اے شعیب صدیقی کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوائے کار میں موقف اختیار کیا گیا سہولت ختم کرنے سے پنجاب بھر کے ہزاروں مریضوں کے علاج کا سلسلہ موقوف ہو گیا ۔ تحریک التوائے کار میں مطالبہ کیا گیا ایوان کی کارروائی روک کر انسانی صحت کے فوری توجہ طلب مسئلہ کو زیر بحث لایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں