ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے امور کا جائزہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ میں اجلاس ہوا جس میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی جی پی ایس ڈی اے صاحبزادی وسیمہ عمر نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اداروں کی رجسٹریشن اور فنی تعلیم کے جاری پروگراموں پر پیش رفت بارے بریفنگ دی۔