سیکرٹری داخلہ سے امریکی سفارتخانے کے وفد کی ملاقات

 سیکرٹری داخلہ سے امریکی سفارتخانے کے وفد کی ملاقات

لاہور(سیاسی نمائندہ)سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل سے امریکی ایمبیسی اسلام آباد کے وفد نے انکے دفتر سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔

انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ بیورو کے وفد کی سربراہی کیری بسنائٹ نے کی۔ وفد سے جیل ریفارمز، قانون کی عمل داری اور پیرول اینڈ پروبیش سسٹم بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا عالمی ادارے کی مدد سے منشیات کے عادی افراد و ملزموں کی بحالی کیلئے سنٹرز بنائیں گے ۔ کابینہ کی منظوری کے بعد کمیونٹی سروس کا قانون پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر کیری بسنائٹ نے کہا انصاف کی فراہمی اور قانون کی عملدآری کیلئے پارٹنرشپ کے خواہاں ہیں،پروبیشن افسروں کی عالمی معیار کے مطابق تربیت کر انے میں مدد کریں گے ۔ ماہرین نفسیات کا کہنا تھا جیلوں میں موجود افراد کو غصے پر قابو پانے بارے تربیت کر ائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں