شاہدرہ پاسپورٹ آفس پر چھاپہ، 5 ایجنٹ ، ملازم گرفتار
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ایف آئی اے نے شاہدرہ پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مارا، چھاپے میں پانچ ایجنٹ اور پاسپورٹ آفس کا ملازم رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے گئے۔
ملزمان لیاقت علی، منیر نذیر، تنویر عالم، محمد یاسین وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج، ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔