ایل ڈی اے: 5 ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز کو نئی ذمہ داریاں تفویض
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے کے پانچ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز کو نئی ذمہ داریاں دے دی گئیں۔
ایل ڈی اے میں نئے ایڈیشنل ڈی جی کی تعیناتی کے بعد شعبہ جات کی تقسیم کی گئی، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز، ہاؤسنگ ، اربن پلاننگ ، سپیشل انیشیٹو اور کچی آبادی کو مختلف ڈائریکٹوریٹس تفویض کر دیئے گئے ، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز کو گیارہ ڈائریکٹوریٹس کی ذمہ داری دے دی گئی، اے ڈی جی ہیڈ کوارٹرز کے زیر انتظام ایڈمن، سی اینڈ آئی اور فنانس کام کریں گے ۔