بہاولپور ،فیصل آبا دمیں ایکوفرینڈلی بسیں چلانے کی تیاریاں
لاہور (شیخ زین العابدین)لاہور کے بعد بہاولپور اور فیصل آباد میں بھی ایکو فرینڈلی بسیں چلانے کا پلان، بہاولپور اور فیصل آباد میں ایکو فرینڈلی بسیں چلانے کی ذمہ داری پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو تفویض کر دی گئی۔
بہاولپور کے لیے 34 الیکٹرک بسیں درآمد کرنے کے لیے پری کوالیفکیشن طلب کر لی گئی، فیصل کے لیے 9 میٹر لمبی پچاس بسیں اور 12 میٹر لمبی 36 بسیں درآمد کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں الیکٹرک بسوں کو چلانے کے لیے ابتدائی تیاریاں شروع کر دی گئیں، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے بسیں چلانے کے لئے آپریٹرز ہائر کرنے کا فیصلہ کر لیا، الیکٹرک بسیں چلانے کے لئے نیشنل اور انٹرنیشنل آپریٹرز کو بڈ میں مدعو کیا جائے گا،ایکو فرینڈلی بسیں درآمد کرنے کے لیے انٹرنیشنل کمپنیز کو پری کوالیفائی کیا جائے گا، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے دونوں شہروں میں بسیں چلانے کے لئے عالمی کمپنیوں سے پری کوالیفکیشن طلب کر لی،بہاولپور کے لیے 34 الیکٹرک بسیں درآمد کرنے کے لیے پری کوالیفکیشن طلب کر لی گئی، بہاولپور کے لیے 9 میٹر لمبی بسیں 12 سالہ وارنٹی کے ساتھ درآمد کی جائیں گی، فیصل کے لیے 9 میٹر لمبی پچاس بسیں اور 12 میٹر لمبی 36 بسیں درآمد کی جائیں گی، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی 20 جنوری تک پری کوالیفکیشن کی درخواستیں وصول کرے گا۔