متعدد مقامات پر روٹی 16،نان40 روپے تک فروخت
لاہور (عمران اکبر )شہر میں متعدد مقامات پر روٹی اور نان مہنگا فروخت ہونے کا انکشاف،بڑی سوسائٹیز میں متعدد تندوروں پر روٹی اور نان مہنگا فروخت کرنے کا رحجان بن گیا ۔
تفصیلات کے مطابق روٹی 16اور نان 20سے 40روپے میں فروخت کرنے کا انکشاف ،روٹی کی سرکاری قیمت 14روپے ہے ۔پنجاب حکومت نے سستی روٹی فراہمی کا نعرہ پر عملدرآمد نہیں کرایا جا رہا ہے ، ضلعی حکومت 14روپے میں روٹی فروخت نہ کرا سکی،شہر کے متعدد تندوروں پر روٹی مہنگی فروخت ہونے لگی ۔متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے شہر لاہور میں 14روپے کی سستی روٹی 20روپے میں فروخت کرنے کا ازخود عندیہ دے دیا، 20کلو آٹے کا تھیلا 18سو روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل کا کہنا ہے کہ مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی کیسے فروخت کریں، روٹی 20روپے میں فروخت کی جائے گی ۔