سودی نظام نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا :عبد الغفار روپڑی

سودی نظام نے ملکی معیشت کا بیڑا  غرق کر دیا :عبد الغفار روپڑی

لاہور ( سیاسی نمائندہ)سودی نظام نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ، آئی ایم ایف کے پروگراموں نے ہمیں رسوا کیا ،شام میں تبدیلی اسلام دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی۔

یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے رحمانی اسلامک سنٹر ماڈل ٹاؤن میں خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر مولانا شکیل الرحمٰن ناصر ،حافظ امجد اقبال گھمن، عبد المجید ،قاری محمد فیاض بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا سودی نظام اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ کے مترادف ہے اور اسلام کے نام پر بننے والے ملک کے حکمران سودی نظام کے بغیر چل ہی نہیں رہے ، اسلامی احکامات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے غریب آدمی ایک وقت کی روٹی کے لئے ترس رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں