ہوم اکنامکس یونیورسٹی :سوشل سائنسز میں نئے ریسرچ جرنل کا افتتاح

ہوم اکنامکس یونیورسٹی :سوشل سائنسز  میں نئے ریسرچ جرنل کا افتتاح

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس نے تحقیق کو فروغ دینے کے لیے اپنا نیا ریسرچ جرنل لانچ کر دیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی نے ریسرچ جرنل کا افتتاح کیا۔

جرنل آف جینڈر اینڈ سوشل انکوائری شعبہ سوشیالوجی اینڈ جینڈر سٹڈیز اور ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کے تحت شائع کیا گیا ہے ۔ وائس چانسلر نے ریسرچ جرنل کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ ریسرچ جرنل کی پہلی اشاعت میں امریکا کی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز کے تحقیقی مقالہ جات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریسرچ جرنل کے اجرا سے یونیورسٹی میں تحقیقی کام کو فروغ ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں