اے ایس آئی کی سنیارٹی کی درخواست پر ریلیف دینے کی ہدایت

اے ایس آئی کی سنیارٹی کی  درخواست پر ریلیف دینے کی ہدایت

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے اے ایس آئی شرافت علی کی سنیارٹی سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی گئی۔

اسی طرح کانسٹیبل مدثر ستار کی طبی مالی امداد کی درخواست پر اے آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کے احکامات جاری کیے گئے۔ سرگودھا کے کانسٹیبل تحسین عباس کے علاج معالجے کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ چکوال کے سب انسپکٹر علی اکبر کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں