صوبوں سے آبادی کیمطابق گندم فوڈ سکیورٹی تجاویز طلب

صوبوں سے آبادی کیمطابق گندم فوڈ سکیورٹی تجاویز طلب

لاہور(عمران اکبر)وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ گندم کی سپورٹ پرائس کا اعلان نہ کرنے کا معاہدہ کرلیا، چاروں صوبوں سے پاپولیشن کے مطابق گندم فوڈ سکیورٹی کی تجاویز مانگ لیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایگریکلچر سٹوریج کارپوریشن پاسکو کو ختم کرنے کی تجاویز مانگ لیں ۔قومی لیول پر فوڈ سکیورٹی کے لئے تھرڈ پارٹی کمپنی فعال کرنے کی تجاویز طلب ،2025/26کی نئی گندم کی فصل کی نئی امدادی قیمت مقرر نہیں جائے گی ۔ چاروں صوبوں سے بھی گندم کی نئی امدادی قیمت بارے سفارشات مانگ لیں۔ذرائع کے مطابق پاسکو ادارہ کو مالی بے ضابطگیوں کی وجہ سے بند کیا جارہا ہے ۔پاسکو پاپولیشن کے مطابق 12لاکھ میٹرک ٹن گندم ریزرو کرتا ہے ۔صوبوں کی ضرورت کے مطابق پاسکو گندم فراہم کرتا ہے ،گندم ذخائر کی تقسیم اور مالی بے ضابطگیوں کو ختم کرنے کے لئے بڑا فیصلہ کیا گیا۔ منسٹری آف نیشنل فوڈ سکیورٹی حکومت پاکستان نے چاروں صوبوں کو خط جاری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں