فوڈ اتھارٹی: 3 ہزار پیکٹ پتی، 60 کلو کھلی پتی ضبط
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کھڈیاں کے علاقے میں واقع چائے پتی پیکنگ یونٹ پر چھاپہ مارا۔۔۔
3 ہزار پیکٹ پتی، 60 کلو سے زائد کھلی پتی اور پیکنگ میٹریل، پیکنگ مشین ضبط کرکے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ کھلی غیر معیاری چائے پتی کو معروف برینڈز کی پیکنگ کی جارہی تھی۔ معروف برانڈز کے جعلی لیبل برآمد کر کے ضبط کیے گئے۔ استعمال شدہ پتی کو رنگ لگا کر نئی پتی بنایا جارہا تھا۔